22/09/2026
آپ کا تحفظ، ہماری اولین ترجیح
سوات: تھانہ مینگورہ پولیس کی کارروائی، مدرسے جاتے ہوئے بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار
سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ مینگورہ مجیب عالم خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے مدرسے جانے والی کمسن بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے درندہ صفت ملزم خان شیر ولد نوشیروان ساکن دیر، حال وتکے کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ مینگورہ میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔
ترجمان سوات پولیس