23/10/2023
گائے بھینس کو بروقت ہیٹ میں لانے کے لیے دیسی طریقہ
یہ طریقہ علاج چار دن استعمال کرنا ہے اس میں دو طرح کی مختلف خوراک ہیں جو صبح اور شام کے وقت جانور کو دینے ہے چار دن تک۔
شام کی خوراک: اجزاء
نوٹ: جب شام کو جانور کھا کر اور پانی پی کر بیٹھ گیا ہو تو اس وقت یہ خوارک اسے دینی ہے !
1: میتھی دانہ ثابت 250 گرام۔
2: آدھا کلو گڑ (500 گرام)۔
3: دو لیٹر پانی
4: سرسوں کا تیل 250 ملی لیٹر
طریقہ ترکیب اور استمعال
سرسوں کے تیل کے علاؤہ تینوں اشیاء کو ایک برتن میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں اور ڈھکن کوشش کریں بند رکھیں پک کر یہ تقریباً پونا لیٹر سے رہ جائے تو اتار لیں اور اب 250 ملی لیٹر سرسوں کا تیل مکس کر کے ٹھنڈا ہونے کے لیے چھوڑ دیں یاد رکھیں یہ شام کی خوراک ہے اور جب جانور کھا اور پی لے تو اس کے بعد یہ خوارک چار دن تک شام کو دیں۔
صبح کی خوراک: اجزاء
نوٹ: جب صبح کو جانور کھا کر اور پانی پی کر بیٹھ گیا ہو تو اس وقت یہ خوارک اسے دینی ہے !
1: نیم گرم پانی 2.5 لیٹر
2: باجرہ 1.5 کلو گرام (کوٹ لینا ہے یا گرائینڈ لیکن یہ نہ موٹا رہے اور نا پاؤڈر بنے درمیانہ ہو)
3: میتھی دانہ 250 گرام ( کوٹ لینا ہے یا گرائینڈ لیکن یہ نہ موٹا رہے اور نا پاؤڈر بنے درمیانہ ہو)
طریقہ ترکیب اور استمعال
پانی ، باجرہ اور کوٹے ہوئے میتھی دانہ کو ایک ڈول میں ڈال کر اچھے سے مکس کر دیں تاکہ دونوں اجزاء پانی میں بھیگ جائیں اس ڈول کو ڈھکن سے بند کریں اور کسی ٹاٹ ، بوری سے ڈھانپ کر کمرے میں رات کو رکھ دیں اور صبح جب جانور کھا اور پی کر بیٹھا ہو تو تب اسے کھلاہیں
انشاء اللہ جانور ان اجزاء کو شوق سے کھائے گا اگر نہیں کھا رہے تو بھوسے میں مکس کر کے کھلا دیں ۔
نوٹ : سردیوں گرمیوں دونوں میں قابل استعمال ہے بچہ دینے کے کم از کم ایک ماہ بعد استمعال کریں۔