03/08/2026
🌿 علم و دعوت کے سفر میں ایک خوشگوار ملاقات 🌿
الحمد للہ!
دارالسلام جدہ میں پاکستان کے ممتاز مبلغ، معروف سکالر اور بہترین مقرر ڈاکٹر عظیم اختر صاحب کی تشریف آوری ہمارے لیے باعثِ مسرت اور اعزاز رہی۔
ڈاکٹر صاحب نے دارالسلام کی عالمی سطح پر قرآن و سنت کی اشاعت، معیاری اسلامی کتب کی خدمت اور دعوتِ اسلام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور اپنے نہایت قیمتی اور حوصلہ افزا تاثرات کا اظہار فرمایا۔
ہم ڈاکٹر عظیم اختر صاحب کے اس محبت بھرے دورے اور دعاؤں پر ان کے بے حد شکر گزار ہیں۔
اللہ تعالیٰ انہیں صحت، عافیت، اخلاص اور استقامت عطا فرمائے، ان کے علم کو امتِ مسلمہ کے لیے مزید نافع بنائے، اور دارالسلام سمیت تمام دینی اداروں کی خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین۔
📚 دارالسلام — قرآن و سنت کے علم کو دنیا بھر تک پہنچانے کا عزم
#علم #دعوت #دارالسلام #قرآن #حدیث #پاکستانن